ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی موج مستیاں ختم،سکول کھل گئے

بچوں کی موج مستیاں ختم،سکول کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) موسم سرما کی تعطیلات کےبعدلاہور سمیت پنجاب بھر کےسکول کھل گئے،پہلےروز دھند اورسردی کی شدت کے باعث سکولوں میں طلباء کی حاضری 30 فیصد کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کےبعدلاہور سمیت پنجاب بھر کےسکول کھل گئے، پہلےروز سکول آنے پر طلباء نےدوستوں سے ملنے کی خوشی کا اظہار بھی کیا، سالانہ پیپرز قریب ہونے کی وجہ سے پہلے روز ہی سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کا آغازکردیا گیا۔

 دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکاکہنا  تھاکہ پہلے روز سردی اوردھند کی وجہ سےبچے کم آئے، ایک دو روز میں حاضری 90 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم مرادراس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں مزید اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، چھٹیوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبریں محض افواہ ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer