ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجر کالونی میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ شریف کلب نے جیت لیا

گجر کالونی میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ شریف کلب نے جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر: گجر کالونی میں ہونے والا کبڈی ٹورنامنٹ شریف کلب نے جیت لیا۔ یوتھ گجر لاہور کے چیئرمین خرم ریاض گجر نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گجر کالونی چونگی امر سدھو میں کبڈی کا میدان سجا۔ دلچسپ کھیل کو کھیلنے کےلیے چار ٹیمیں میدان میں اتریں جن میں گجر کلب، بوٹا کلب، شریف کلب اور ایس پی یو کلب کی ٹیمیں شامل تھیں۔ چاروں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئے۔

شریف کلب نے گجر کلب کو ایک پوائنٹ سے ہرا کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ اس موقع پر چیئرمین گجر یوتھ لاہور چوہدری خرم گجر، آصف لادی، افضال گجر اور خالد گجر سمیت دیگر موجود تھے۔ چوہدری خرم ریاض گجر نے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام اور کٹیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے۔ قومی سطح پر کھیل پر توجہ دی جائے تو کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

روایتی اور دلچسپ کھیل کو دیکھنے کےلیے دوردراز کے علاقوں سے بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔