عثمان علیم: تنظیم اتحاد امت پاکستان کی جانب سے کراؤن پلازہ ہوٹل میں مسائل امت کانفرنس کا انعقاد۔ چیئرمین تنظیم محمد ضیاع الحق نقشبندی نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کی مزمت کی۔
تفصیلات کے مطابق مفتی محمد ایوب آزاد، مفتی خضر الاسلام، مسعود حسین، مفتی سید عاشق حسین، محمد عبدالحق اعوان اور عاصم مخدوم سمیت دیگر علمائے کرام اور تنظیم ممبران نے شرکت کی۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت محمد ضیاع الحق نقشبندی کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ کوئی قرضہ عوام کے نام پر امریکہ سے نہ لے۔ ہم امریکی ڈالروں کے بغیر زندگی بسر کر لیں گے۔ حکومت 73 ہزار شہدا کی ایف آئی آر عالمی عدالت میں امریکی انتظامیہ کے خلاف درج کروائے۔