ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، مولانا طاہر اشرفی

 ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، مولانا طاہر اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہاکہ ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، راجہ ظفرالحق کی رپورٹ کو پبلک کر کےذمہ داروں کو نکال دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلم وغیرمسلم مذاہب کے قائدین نے دہشت گردی کے نام پر پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے اور دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ فلسطین اور ارض الحرمین الشریفین سے امت مسلمہ کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے۔ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ ایکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنا قادیانیوں سے متعلق قوانین کے خاتمے کی کوشش ہے۔ قادیانیوں کو آئین پاکستان کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، تاہم وہ اپنی شناخت مسلمان کے طور پر کرانا چھوڑ دیں۔