ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو ٹرین منصوبے میں رکاوٹ بننے والی پائپ لائن دوسری جگہ منتقل

میٹرو ٹرین منصوبے میں رکاوٹ بننے والی پائپ لائن دوسری جگہ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شائد ندیم)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں رکاوٹ بننے والی 10 انچ قطر کی پائپ لائن کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا کام مکمل، مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن کی ٹیموں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں آنیوالی پائپ لائن کو منتقل کر دیا ہے۔ پائپ لائن کو سکھ نہر اور شالامار چوک میں منتقل کیا گیا۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں20 گھنٹے تک گیس کی فراہمی معطل رہی۔ پائپ لائن منتقلی کی وجہ سے مغل پورہ، باغبانپورہ، شالامار لنک روڈ، سلطان محمود روڈ، سنگھ پورہ، بیگم پورہ، بھوگیوال اور پاکستان منٹ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہی۔