(عثمان خان) دہلی گیٹ چوہٹہ مفتی باقر بازار میں 3 منزلہ مکان کے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، علاقہ میں سوگ کی فضا قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دہلی گیٹ کوتوالی چوک میں 3 منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد اور راہگیر باپ بیٹی ملبے تلے دب گئے تھے۔ریسکیو نے بروقت کارروائی کرکے7 سالہ صبیح الحسن کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا۔جبکہ 7 گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد 12سالہ علی گوہر، 9 سالہ زید حیدر، 45سالہ غلام عباس، 35سالہ مریم ، 40 سالہ قدیر اور اس کی 7 سالہ بیٹی مناہل کی لاشیں نکا ل لی گئی ہیں ۔واقعہ کے بعد علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی نماز جنازہ موچی باغ میں ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ واقعہ کو ایک روز گز رگیا لیکن پولیس کی جانب سےکسی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ جبکہ جائے وقوعہ سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔
مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔