فرزانہ صدیق: قومی اسمبلی حلقہ این اے 47 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ راجہ شکیل گرفتار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-47 سے پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ راجہ شکیل گرفتار ہو گئے، راجہ شکیل اسلام آباد ماڈل سکول گوکینا گرلز سکول کے پولنگ سٹیشن میں پولنگ ایجنٹ مقرر کئے گئے ہیں۔