لاہور سمیت ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور سمیت ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد علی، زین مدنی:  صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے ملک میں آج شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

 شب معراج کی مناسبت سے لاہور کی مختلف مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور خصوصی عبادات و دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  مختلف مساجد اور اہم مقامات پر شب معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، داتا دربار میں بھی شب معراج کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں عقیدت مندوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے، محفل میں درود و سلام اور خصوصی دعاؤں  کا سلسلہ جاری ہے۔

 شب معراج کی رات نبی آخر الزمانﷺ نے عرش معلہ کا سفر کیا تھا۔

 خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان شب معراج کو خصوصی طور پر مناتے ہیں۔

 دوسری جانب شب معراج کے احترام میں لاہور کے تمام تھیٹر ہالز بھی بند رہیں گے اور محفل، الفلاح، تماثیل، ناز، شالیمار اور ستارہ تھیٹرز سمیت کہیں بھی ڈراموں کی نمائش نہیں ہوگی۔