ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا پانچواں مسلسل مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے سے 64143 پر بند ہو اہے، 100 انڈیکس 5 روز میں 2302 پوائنٹس بڑھا ہے۔بازار میں 32 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14.30 ارب روپے رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 روز میں 284 ارب روپے بڑھی ہے۔