ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان :پی ٹی آئی (پارلیمنٹرینز ) کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکہ

جنوبی وزیرستان :پی ٹی آئی (پارلیمنٹرینز ) کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے، گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔