حمزہ شہباز کی چیف پولنگ ایجنٹ کی پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ مشاورت اور پلاننگ

حمزہ شہباز کی چیف پولنگ ایجنٹ کی پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ مشاورت اور پلاننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی پی 147 میں حمزہ شہباز شریف کی چیف پولنگ ایجنٹ سنبل مالک حسین کی پولنگ انچارجوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔  سابق ایم پی اے نے کہا کہ  پولنگ ایجنٹس کی پولنگ اسٹیشن میں موجودگی یقینی ہونا چاہئے، رزلٹ سمیت تمام تر انتظامات یو سی انچارجوں کو اپنی نگرانی میں کرنے ہوں گے۔

الیکشن مہم کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ ایجنٹس ان کی ٹریننگ اور پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کو سیاسی پارٹیاں حتمی شکل دینے لگیں۔ سابق ایم پی اے و حمزہ شہباز شریف کی حلقہ پی پی 147 کی انچارج پولنگ ایجنٹ سنبل مالک حسین کی یونین کونسل کی سطح پر بنائے گئے انچارجوں کے ساتھ مل کر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اکبری منڈی آفس میں میٹنگ کی۔سنبل حسین کہتی ہیں ہر یونین کونسل کا انچارج پولنگ ایجنٹ اپنے یو سی کے پولنگ ایجنٹس کو ایک گھنٹہ قبل مرکزی دفتر پہنچانے کا پابند ہوگا۔ یو سی سطح کے انچارج پولنگ ایجنٹس ہر پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس خی موجودگی یقینی بنائے گا،پولنگ شروع ہونے اختتام تک پولنگ اسٹیشن میں موجود پولنگ ایجنٹس کے ساتھ انچارجز رابطہ میں رہیں۔کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری طور پر مرکزی الیکشن دفتر بھاٹی گیٹ رابطہ کریں،میٹنگ میں ملک ذوالفقار علی، ملک رزاق، محمد اشفاق، محمد علی، رضا، زکاء، شاہد ناجی، وقاص، رضوان حیدر، ناصر بلال، نوید الطاف، نوید حیات، زاہد بٹ، ماحد، احمد اور فاہد بٹ سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔