کراچی میں پیپلز پارٹی کی ہوا چل پڑی، پی ٹی آئی سمیت کئی پارٹیوں کے امیدواروں نے سہ رنگا جھنڈا اٹھا لیا

Peoples Party Korangi Karachi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار, مسلم لیگ فنکشنل کی نامزد امیدوار اور  مسلم لیگ قاف کے دو ٹکٹ یافتہ امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ چھ فروری کو الیکشن کیمپین کے آخری دن  پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے مرکزی الیکشن آفس میں مخالف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ چھوڑ کر آنے والے کارکنوں کا سیلاب امنڈ آیا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں  اور سرگرم کارکنوں کی  پاکستان پیپلزپارٹی کورنگی نمبر 4 کے مرکزی الیکشن آفس کیمپ پر آمد کا سلسلہ آدھی رات تک جاری رہا۔

پاکستان فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ کورنگی لیڈی ونگ کی نامزد امیدوار عظمی کامران پاکستان پیپلزپارٹی کو پیاری ہوگئیں۔پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کورنگی کی نامزد امیدوار سیدہ سعیدہ علی بخاری نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے رہنما عرفان بٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی اب پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا ۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے ہر گھر سے بھٹو کا جیالا نکلے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے این اے 233 کے نامزد امیدوار فیضان انیس پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ندا عاصم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔  مسلم لیگ (ق) پی ایس 93 کے نامزد امیدوار ایڈووکیٹ خرم میئو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید شیخ کے حق میں دستبردار ہوگئے.

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے سٹرکٹ کورنگی کے مزید سیاسی کارکنوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلانات کی قوی توقع ہے۔ بنلاول بھٹو کے کارکن عام انتخابات 2024 میں ڈسٹرکٹ کورنگی سے تمام سیٹیں جیتنے کےلئے پرعزم ہیں۔