ویب ڈیسک:ایبٹ آباد میں گیس لیکج دھماکہ سے مکان میں آگ لگ گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سلہڈ میں گیس لیکج دھماکہ نے پورے مکان کو لپیٹ لے لیا ،آگ لگنے سے مکان میں موجود ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جھلس گئے جن میں سے چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ،2کی حالت تشویشناک ہے ۔
آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ پر قابو پاکر زخمیوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو انچارج محمد عارف کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی 4 منٹ میں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کی ہیں،ریسکیو کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے اور مزید نقصانات سے بچایا گیا جس پر ریسکیو ٹیم کو مقامی افراد نے سہرایا ہے
ریسکیو افسر محمد عارف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گیس سمیت دیگر ایندھن جو آگ کا سبب بنے اس میں احتیاط برتیں تاکہ قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں ۔
واضح رہے کہ آج ایک اور جگہ افسوسناک حادثہ پیش آیا،گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوئے مسافر بس گہر ی کھائی میں جا گری، خوفناک حادثے میں 25افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اورجاں بحق افراد کو شتیال ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کا کہنا تھا کہ مسافر بس نجی کمپنی کی تھی جو غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ، زخمیوں کو کھائی سے نکالا جا رہا ہے ۔