(ویب ڈیسک)شیخ رشید کا جیل سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ،شیخ رشید این اے 62 سے الیکشن لڑیں گے۔
اس حوالے سے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ کل جیل جاکر شیخ رشید سے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کراؤنگا, انہوں نے مزید کہا کہ میں این اے 60 سے ایکشن لڑونگا،کل اپنے اور شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،پولیس نے شیخ رشید کا میڈیکل بھی کروالیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نشے میں تھے۔ان سے اعلی کوالٹی کی شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
شیخ رشید نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔ پولیس نے ان کو بدمعاشی اور زور زبردستی سے گاڑی میں ڈالا انہوں نے کبھی شراب نہیں پی ۔