پشاور پولیس لائن دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت  

Peshawar blast,Important developments,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حملہ آور ریکارڈ یافتہ نکلا۔

  تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز مسجد کا خودکش حملہ آور کا نام ایاز مہمند ہے، حملہ اور نے پہلے بھی 2قتل کئے تھے، حملہ اور نے غلنی کرکٹ گراونڈ مہمند میں 2 افراد کو قتل کیے تھے۔

 تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ جرگے نے آیاز مہمند کو سکیورٹی فورسز کے حوالے نہیں کیا تھا ، جس کے بعد ایاز افغانستان بھاگ گیا،  ایاز کا بھائی عربستان حلیم زئی مہمند کا رہائشی اور جماعت الاحرار کا سرگرم کارکن تھا جسے 2012 میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور سال 2018 میں ملزم کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔