ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے 17 پاکستانی قیدی رہا کردیے

بھارت نے 17 پاکستانی قیدی رہا کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت نے 17 پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیئے گئے،رہا ہونے والے قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والوں میں 13 ماہی گیر اور 4 دیگر افراد شامل ہیں،رہا ہونے والوں میں عامر، محمد اسلم، سجاد علی، ماجد خان اور عمر ،عبدالسلام، شبیر احمد، محمد رفیق، میر، لالو، مقبول شاہ،جمن، عثمان، عالم، اللہ وسایا، ساون اور متھن بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور سندھ سے ہے، سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا،دیگر 4 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہائی پانے والوں کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer