ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی میں زلزلے سے جیل کی دیواریں منہدم، داعش کے 20 قیدی فرار

ترکی میں زلزلے سے جیل کی دیواریں منہدم، داعش کے 20 قیدی فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں شدید زلزلے کے باعث  جیل کی دیواریں منہدم ہونے پر کالعدم تنظیم داعش کے 20 قیدی فرار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 4372 سے تجاوز کر گئی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک نے ترکی امداد روانہ کر دی ہے۔ 

زلزے کے بعد امدادی سرگرمیوں کیلئے آسٹریلیا ترکی کو 10 ملین آسٹریلوی ڈالر فرام کرے گا، نیوزی لینڈ نے 1.5 ملین نیوزی لینڈ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ جنوبی کوریا دوائیں اور میڈیکل ٹیم ترکی بھیجے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے تباہی مچادی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، کم و بیش ایک ہزار 710 عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری  رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 3800 سے تجاوز کر گئی۔