ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ کا پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

 نگران وزیراعلیٰ کا پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ, محسن نقوی نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کرنے کا ڈیلی کوٹہ ختم کردیا۔ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ڈیلی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے تجاویزکا جائزہ لیاگیا، صوبائی وزیراطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور، سی ٹی او، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایم ڈی ٹیپا اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی، نگران وزیراعلیٰ نے5بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء آسان بنا دیا۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں لائسنسنگ سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے, اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لائسنسنگ سینٹرز ہفتے اوراتوار کو بھی کھلےرہیں گے, لاہورمیں لبرٹی کا سینٹر24 گھنٹے شہریوں کے لائسنس بنائے گا جبکہ گلبرگ، مال روڈ،جیل روڈاورفیروزپورروڈ کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل روڈز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس پروگرام کے تحت کالجوں میں ٹریفک پولیس کی ٹیمیں جاکر طلبہ کے لائسنس بنائیں گی،  طلبہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی متعلقہ کالج میں ہی لیا جائے گا۔