بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق
کیپشن: Khawaja Saad Rafique
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، یہ ممکن نہیں کہ ملک میں پوراسال انتخابات ہوتے رہیں ، اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ تحلیل کیا گیا، آئین نے قائد ایوان کو اسمبلی توڑنےکا اختیا ر دیا ہے، عمران خان تو اسمبلی نہیں توڑ سکتا۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے اور  تحریک انصاف کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے، انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کرسکتے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔

 خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ ایسے حالات نہیں تھے کہ دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں، وزرائے اعلیٰ کو دباؤ میں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں، اب ملک کی صورتحال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر