لاہور پارکنگ کمپنی کے معاملات شفاف بنانے کا فیصلہ

لاہور پارکنگ کمپنی کے معاملات شفاف بنانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) لاہور پارکنگ کمپنی کے معاملات شفاف بنانے کا فیصلہ، سیکرٹری بلدیات نے پارکنگ سائٹس پر کیمرے لگانے کا حکم دیدیا۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر نگرانی لاہور پارکنگ کمپنی اور فیصل آباد پارکنگ کمپنی کا اجلاس ہوا, سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ لاہور پارکنگ کمپنی کے مسائل کا واحد حل آٹومیٹڈ فیئر کولیکشن سسٹم ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سائٹس کو کنٹرول روم میں مانیٹرکیا جائے,لاہور پارکنگ کمپنی کو سو فیصد کولیکشن کیلئےمانیٹرنگ میکانزم کو سخت کرنا ہوگا,پارکنگ کمپنی فوری طور پر چیف فنانشل آڈیٹر بھی تعینات کرے۔

لاہور میں مزید کتنی جگہوں پر پارکنگ سائٹس قائم کی جا سکتی ہیں ،سروے کیا جائے, پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فوری تشکیل کیلئے تجاویز بھی تیار کی جائیں۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ مینوئل کولیکشن کے باعث پارکنگ کمپنی کے ریونیو کا بڑا حصہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ غیر قانونی پارکنگ مافیا سے نمٹنے کیلئے کمپنی کی انفورسمنٹ پاورز کو بھی بڑھانا ہوگا۔