(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں،بعض ویڈیوز بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خاتون پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر طالبہ کو گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے بچا لیا۔
شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار سکول کے قریب اشارے پر کھڑی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی کہ اسی دوران سکول سے واپس آتی طالبہ سڑک پار کرنا چاہتی تھی، خاتون پولیس اہلکار نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ، اسی دوران طالبہ نے بھاگ کر سڑک پار کرنے کی کوشش کی تو تیز رفتاری سے آتی گاڑی بھی بروقت بریک نہ لگاسکی۔
View this post on Instagram
خاتون پولیس اہلکار نے طالبہ کو تیز رفتار گاڑی سے بچانے کی کوشش کی لیکن خاتون اہلکار خود ٹکر لگنے سے زمین پر گر پڑی اور زخمی ہو گئی،جس پر پولیس اہلکار کو ہسپتال لے جایا گیا مگر جلد سے ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔