ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات

Umrah Pilgrimage
کیپشن: Umrah Pilgrimage
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔
’یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے، خواہ آنے والے مسافر نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں‘۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز بدھ  9 فروری رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔