( ویب ڈیسک) شہریوں میں کافی کے متعلق کئی غلط اندازے پائے جاتے ہیں ، جیسے کہ یہ گرم مشروب ہے،اس سے نظام ہضم میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے لیکن وقت اور ریسرچ نے یہ ساری قیاس آرائیاں غلط ثابت کردی ہیں۔
فرانس میں ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے جبکہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینا صحت کیلئے بالکل بھی نقصان دہ نہیں ہے۔بلکہ کافی پیٹ میں قدرتی طور پر موجود مفید جراثیم کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے جو کہ انسان کے ہاضمےکے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ کافی پینے سے بڑی آنت کے آخری حصے میں حرکت بہتر ہوتی ہے، جس سے قبض ہونے کا امکان بھی نہیں رہتا۔اس کے ساتھ ہی کافی پینےسے لبلبے اور پِتّے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے کئی غذاؤں کو آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے۔