شرارتی طوطا سیاح کا کیمرہ لے اُڑا، دلچسپ ویڈیو وائرل

شرارتی طوطا سیاح کا کیمرہ لے اُڑا، دلچسپ ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شرارتی طوطا پکنک منانے آئی فیملی کا کیمرہ لے اڑا۔۔ طوطے کی پرواز کی ریکارڈ شدہ  ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 ایک فیملی جب نیوزی لینڈ کے علاقے ساؤتھ آئی لینڈ میں واقع فیورڈلینڈ نیشنل پارک میں پک نک منانے پہنچی تو ایک شرارتی طوطا ان کا قیمتی ترین ''گوپرو'' کیمرہ لے اڑا۔ کیونکہ فیملی کیپلر ٹریک پر سفر کررہی تھی اور کیمرہ آن تھا تو طوطے کے کیمرہ لے اڑنے کے بعد کے تمام مناظر ریکارڈ ہوتے چلے گئے۔طوطے نے کچھ عرصے بعد کیمرہ گرا دیا اور اسے کھانے کی کوشش بھی کی۔ 

 

ورہیول فیملی کے سربراہ الیکس ورہیول کا کہنا تھا کہ طوطے نے اپنی تیزدھار چونچ سے کیمرے کے پلاسٹک کیس کو کترا اور کھانے کی کوشش کی تھی تاہم معجزانہ طورپر '' گوپرو'' کیمرہ محفوظ رہا ہے۔ میرا بھتیجا طوطے کے پیچھے  دوڑتا رہا اور اس کو  درخت کی شاخ میں اٹکا کیمرہ مل گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر