ویب ڈیسک:انڈیا بمقابلہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔بھارت بمقابلہ پاکستان میچ 23 اکتوبر 2022 کو آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں کھیلا جانا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ کے ٹکٹ پانچ گھنٹے میں ہی بک گئے۔ یہ میچ 23 اکتوبر 2022 کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں کھیلا جا رہا ہے۔
MCG میں تقریباً 1 لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، آئی سی سی نے T20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پیر کو صبح 6 بجے فروخت کیلئے پیش کئے ، پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس 11 بجے تک فروخت ہوگئے، آئی سی سی کی ویب سائٹ نے بتایا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کے لیے ٹکٹس 'سولڈ آؤٹ" ہو گئے ہیں۔
???????????????? ???????? ???????????? ???????????? ???????????????? !
— T20 World Cup (@T20WorldCup) February 7, 2022
Tickets are on sale now for the ICC Men's T20 World Cup Australia 2022! ????️
Get your tickets here: https://t.co/CvibedsYAz #T20WorldCup pic.twitter.com/2rzlcnXlxH
آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق "23 اکتوبر کو MCG میں بھارت اور پاکستان کے گروپ میچ کے لیے 60,000 سے زائد پری سیل ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔"