قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں دینے کی سمری منظور کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں دینے کی سمری منظور کر لی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کیلئے دس گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ وزیر اعلی پنجاب نے اب یہ سمری کیبنیٹ کمیٹی برائے فنانس کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے سمری بھجوائی تھی۔