پی ایس ایل سیون، آرمی اور رینجرز طلب

PSL Matches Security
کیپشن: PSL Matches
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب، پنجاب کابینہ نے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے درخواست کی تھی کہ پی ایس ایل کے لاہورمیں ہونیوالے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز فراہم کی جائے۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے کابینہ کو بذریعہ سرکولیشن ریفرنس بھجوایا تھا، جس کی پنجاب کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اب پی ایس ایل کے لاہورمیں ہونیوالے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کی ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

پی ایس ایل میچز کے دوران سکیورٹی خدشات کےپیش نظر پنجاب حکومت نے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔ 

گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان، سی ٹی او منتظر مہدی، ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت اورڈویژنل افسران نے پی ایس ایل سیکورٹی کے حوالے سے ریہرسل میں شرکت کی۔ایئر پورٹ سے پی سی ہوٹل اور سٹیڈیم تک ریہرسل کی گئی۔ ریہرسل کے دوران تمام تر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے ٹریفک افسران کو کھلاڑیوں کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کنٹرول بارے ہدایات دیں۔ ریہرسل کے دوران قافلوں کو زیرو روٹ فراہم کیا گیا ۔ ریہرسل میں پولیس، رینجرز، ڈولفن اور پیرو فورس سمیت ریسکیو نے شرکت کی۔ اس دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور گلبرگ مین بلیوارڈ پر ٹریفک معطل رہی۔

یاد رہے 10 فروری سے 27 فروری تک لاہور میں پی ایس ایل کے میچ کھلیں جائیں گے۔