ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 سے زائد پروازوں کے اوقات کار تبدیل، وجہ کیا؟

Flight Operation Delay
کیپشن: Flight Operation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، حد نگاہ 100 میٹر ریکارڈ جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ آمدورفت کا عمل بھی متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ 4 پروازیں منسوخ، تین کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ 15 سے زائد پروازوں کے اوقات کار تبدیل کیا گیا ہے۔

استنبول سے آنے والی ٹرکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714، کویت سے آنے والی پرواز جے 9501 اور  جدہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے  4733 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے۔

راس الخیمہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 461 منسوخ، دبئی جانے والی پرواز پی کے 203، ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 جبکہ ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 منسوخ ہوگئی ہے۔