ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیرزادہ کا آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین

رابی پیرزادہ کا آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پینٹنگ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جو انہوں نے خود بنائی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اس پینٹنگ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، دعا ہے کہ آپ صحت و تندرست رہیں اور بھرپور لمبی زندگی گزاریں۔

اپنے اس پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کاش میں یہ پینٹنگ بطورِ تحفہ آرمی چیف کو پیش کرسکتی، میرے ابو آرمی آفیسر تھے اس لئے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے۔ فوج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہی ہماری آزادی، خود مختاری، امن اور سلامتی قائم ہے۔

یا د رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیر آباد کہنے کے بعد مصوری کاری شروع کردی تھی اور اسی کو ذریعہ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔