عابد چوہدری: لاہور میں شادی سے انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا، ملزم کاشف نے صوبیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔شرقپور کا رہائشی ملزم کاشف مقتولہ صوبیہ کا رشتہ دار ہے، رشتے سے انکار پر صوبیہ کو قتل کیا۔
حواکی بیٹی کیلئے شادی سے انکار بھی جرم بن گیا۔ شادی سے انکار پرشرقپور کے رہائشی نوجوان کاشف نے گھر میں گھس کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم کاشف نے صوبیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم کاشف فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔ شرقپور کا رہائشی ملزم کاشف مقتولہ صوبیہ کا رشتہ دار ہے۔
ایس پی سٹی کا کہناہے کہ ملزم نے رشتہ نہ کرنے پر صوبیہ کو قتل کیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔