ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو پولیس افسروں کوعہدوں سے ہٹادیاگیا

دو پولیس افسروں کوعہدوں سے ہٹادیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کے تعیناتی کے بعد پہلے تبادلے، دو ایس ایچ اوز ناقص کارکردگی پر عہدوں سے ہٹا دیئے گئے، چار تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او نواں کوٹ انسپکٹر مقصود علی،ایڈیشنل ایس ایچ اوجوہر ٹاؤن سب انسپکٹر علی شیر کو عہدوں سے ہٹا کر پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز نے 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ایڈیشنل ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سب انسپکٹر عامر شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرشہزاد رضا کوایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن،ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ سب انسپکٹر محمد تنویر ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ اور ٹبی سٹی سے سب انسپکٹر زاہد محمود کو ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ تعینات کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ سابق   ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بھی گزشتہ ماہ 4ایس ایچ اوزکو کلوز ٹو لائن کیا، چار نئے ایس ایچ اوز تعینات جبکہ چار کے مقام تعیناتی میں ردوبدل کیاتھا،انہوں نے ایس ایچ او ہڈیارہ انسپکٹر رانا نعیم یاسین،ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد رشید، ایس ایچ اونشترکالونی انسپکٹر ابرار حیدر اور ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر محمد آصف کو لائنز حاضر  کیا۔

اشفاق خا ن نے پولیس لائنز سے انسپکٹرمقصود علی ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ، پولیس لائنز سے انسپکٹر انجم توقیرکو ایس ایچ اوگجر پورہ اور سب انسپکٹر اسد عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی جبکہ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عاصم حمید کو ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ سب انسپکٹرمحمد علی ایڈیشنل ایس ایچ اوہڈیارہ، ایس ایچ اوگجر پورہ انسپکٹرشاہ زیب خان ایس ایچ او باغبانپورہ، ایس ایچ اوباغبانپورہ انسپکٹر عدیل سعید کوایس ایچ اوگرین ٹاؤن اور ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹرمحمد آصف جاویدکو ایڈیشنل ایس ایچ اوہربنس پورہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسروں کو فوری طور پر نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer