ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی منافرت، لاہور تمام اضلاع سے پیچھے رہا

مذہبی منافرت، لاہور تمام اضلاع سے پیچھے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹیمپل روڈ (عرفان ملک) سوشل میڈیا پر مذہبی فرقہ واریت کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ صرف باتوں کی حد تک محدود، مذہبی منافرت پھیلانے والے گروپس متحرک، گزشتہ 13 ماہ میں پنجاب بھر میں صرف 149 مقدمات درج ہوئے، لاہور تمام اضلاع سے پیچھے رہا۔

پنجاب حکومت کی اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پر ہر فرقہ کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کا اعتراف تو کیا گیا ہے لیکن کارروائی خاطر خواہ نہ ہو سکی، ریکارڈ کے مطابق جنوری 2020ء سے اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں صرف ایک سو انچاس مقدمات درج ہو سکے، درج مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 218 افراد کے خلاف کارروائی کی جبکہ لاہور مذہبی منافرت پر کارروائیاں کرنے میں تمام اضلاع سے پیچھے رہا اورصرف تین مقدمات درج ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات راولپنڈی میں درج ہوئے جن کی تعداد26 رہی، سرگودھا میں بھی 24 مقدمات درج ہو سکے، سوشل میڈیا پر ابھی بھی متعدد گروپس اور پیجیز مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے  فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھیں، ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، بعض عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer