بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کوکسانوں کی مخالفت کرنامہنگا پڑگیا

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کوکسانوں کی مخالفت کرنامہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارت میں کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے، مودی سرکاری کی ہٹ دھرمی بھی جوں کی توں ہے کسانوں کا حق خود ارادیت دبانے کے لئے مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اب بالی ووڈ فنکار بھی اس جنگ میں کود پڑے ہیں، اداکار بوبی دیول کو نئی فلم کی شوٹنگ بند کرنا پڑی۔اداکار نےکسانوں کے احتجاج کی مخالفت کی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی کسان اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے سرد موسم میں احتجاج جاری رکھے ہوئے مگر مودی سرکار کی ہٹ دھرمی مزید پڑھ چکی ہے علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار بوبلی دیول جو کہ حکمران جماعت(بی جے پی) کے رکن اسمبلی ہیں انہوں نے کسانوں کے احتجاج کی بھرپور مخالفت کی جس کی وجہ سے کسانوں نے ان کو بھارتی پنجاب میں فلم کی شوٹنگ سے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بوبی دیول کی فلم’ لو ہاسٹل‘ کی شوٹنگ بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں جاری تھی کہ کسانوں نے احتجاج کرکے رکوادی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسانوں کے ایک بڑے گروپ نے فلم کے سیٹ پرپہنچ کر احتجاج کیا اور عملے کو وہاں سے جانے کا کہا۔ کسانوں نے اعلان کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیول خاندان کے کسی بھی فرد کو بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں شوٹنگ نہیں کرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار،اجے دیوگن، کرن جوہر، ایکتاکپور اور سنیل شیٹھی کا اس مسئلے پر موقف تو سامنے آیا لیکن انہوں نے کسانوں کے حق میں بات کرنے کے بجائے حکومت کے حق میں اپنا موقف جاری کیا جس نے کسانوں کے حامیوں کے غصے کو مزید ہوا دی۔ سلمان خان نے اس معاملے پر اپنا موقف دیا کہ سب کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہئے۔ ہر ایک کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہئے۔

یاد رہےمودی حکومت نے گزشتہ برس جن متنازعہ زرعی قوانین کو متعارف کیا تھا ان کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔اس حوالے حکومت اور کسانوں کے درمیان اب تک بات چیت کے گیارہ ادوار ہو چکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔ 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer