( وقاص احمد) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت ہوگئی، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 45 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی جو ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ کا رہائشی تھا مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینک دی گئی.
شہر میں تین روز میں ملنے والی دوسری بوری بند لاش کی شناخت ہوگئی. ٹمبر مارکیٹ کے رہائشی 45 سالہ سلیم کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کیا اور لاش بوری میں ڈال کر تھانہ شاہدرہ کے علاقے میں پھینک دی. مقتول کے بیٹے اویس کے مطابق انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں.
یاد رہے کہ سلیم 3 روز قبل لاپتہ ہوا تھا جسکی اطلاع راوی روڈ پولیس کو کر دی گئی تھی. مگر پولیس تلاش نہ کر سکی اور آج لاش مل گئی. اہلخانہ کے مطابق سلیم دوست کے ساتھ گیا تھاپولیس نے پرانا راوی پل کے قریب بوری بند لاش کی اطلاع پر پہنچ کر شواہد آکھٹے کئے. پولیس کا کہنا جلد ملزمان گرفتار ہوں گے، مقتول ایک لڑکے اور 5 لڑکیوں کا باپ تھا.