(فاران یامین)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ساتھ رواں سال میں بہتری کی ایک مرتبہ پھر ڈھارس بندھوائی۔
فیاض الحسن چوہان نے روزنامہ سٹی 42کی جانب سے اخبار فروشوں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں گفتگو کے دوران خاقان عباسی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اپنے وزارت کے آخری ماہ میں ان سے ایک اعلیٰ شخصیت نے ملاقات کی،تو انہوں نے اس سے کہا کہ آئندہ جس کی حکومت آئے گی تین ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ 2018 -19 میں10 ارب ڈالر قرضہ پر سود دینا تھا،مخالفین کہتے تھے یہ ناممکن ہے مگرعمران خان نے کرکے دکھایا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگرملک دیوالیہ ہوجاتا تو ڈالر 300 روپے تک پہنچ جاتا، انہوں نے مہنگائی کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرایا۔
ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کو بچانے کے لئے انتھک محنت کی، شریف خاندان پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ 70 آدمی پارٹی کے اور بیوی بچوں،70 صحافی جہنوں نے نواز شریف کے حق میں لکھنا ہے ان کے گھر کی نوکری کرنی ہے، اربوں روپے کہ 300 دورے میاں نواز شریف نے کئے اور سارے کے سارے خاندان کے ساتھ،موج میلہ، اس موقع پر انہوں نے گیت بھی گنگنایا"ہم تم ہوں گے بادل ہوگا، رقص میں سارا جنگل ہوگا'۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہناتھا کہ 13،14 کروڑڈالر کے دورے کرتے رہے جبکہ عمران خان سوا لاکھ میں وہی دورے کرتے رہے،آج صورت حال یہ کہ یورپ اور امریکہ کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگیا ہے، برطانیہ کی پروازیں بحال ہوچکی ہیں،غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں آرہی ہیںبرطانوی شاہ جوڑ آرہا ہے،پوری دنیا کے ادارے کاروبار کے حوالے سے پاکستان کو پرسکون ملک قرار دے رہے ہیں۔
مخالفین پر نشتر چلاتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا مزید کہناتھا کہ خدا کا کرم ہے کہ آج ملک میں حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں، 2020،2021 کا سال عوام کے لئےترقی کا سال ہے، کاروباری افراد کا بہت سے مواقع مہیا ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 104 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا، پہلے سال کسانوں کو ریلیف دیا،تعلیمی میدان میں بہتری آئی۔
انہوں نے ملکی سیکیورٹی میں بہتری حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا، عمران خان کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ہے۔