پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار بہتر نہ ہو سکی

 پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار بہتر نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)  کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سیف انجم کا نوٹس بھی کسی کام نہ آیا ، ایم سی ایل ہدایات کے باوجود پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار بہتر نہ بنا سکا،نیازی چوک ، میقں میر پارک اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے عقب میں موجود پبلک ٹوائلٹس میں دروازے، ٹوٹیاں ، سینٹری سامان غائب ، گندگی و غلاظت کے ڈھیر لگ گئے۔
شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار بہتر نہ ہو سکی,کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سیف انجم کا نوٹس بھی کسی کام نہ ایا ، ایم سی ایل ہدایات کے باوجود پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار بہتر نہ بنا سکا,لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے عقب میں موجود پبلک ٹوائلٹس میں دروازے، ٹوٹیاں ، سینٹری سامان غائب ، گندگی و غلاظت کے ڈھیر ہیں، نیازی چوک میٹرو سٹاپ کے پبلک ٹوائلٹس پر تالے لگے ہیں جبکہ با اثر افراد پبلک ٹوائلٹس کے پیچھے پرائیوٹ ٹوائلٹس بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔

اسی طرح میاں میر پارک میں نئے تعمیر کیے جانیوالے پبلک ٹوائلٹس بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں،  کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیے گئے پبلک ٹوائلٹس تاحال اپریشنل نہ کیا جا سکا اورا نتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer