(جنید ریاض)وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر91فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا،جنسی طورپرہراساں کرنے کے حوالے سےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی اہم کام سونپا گیا ہے تاکہ ان واقعات پر قابو پایا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سٹیزن پورٹل سے بہت سے لوگ مستفید ہورہے ہیں جن کی وجہ سے مسائل میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے،اس وقت زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل رجسٹرڈ ہیں،رجسٹرڈ لوگوں میں 48 ہزار 349 طلبا،34 ہزار 995 کاروباری افراد،33 ہزار277 انجینئر، 20 ہزار25 سرکاری ملازم،14 ہزار 437 اساتذہ، کارپوریٹ سیکٹر سے 14ہزار 579 اور 9 ہزار542 مسلح افواج سے شامل ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنسی طورپرہراساں کرنے سےمتعلق وزیراعظم پورٹل پرموصول ہونے شکایات کا ازالہ کرنے سے قبل معاملےکی مکمل انکوائری کرئے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپنجاب بھر کے سی ای اوزکومراسلہ جاری کردیا،مراسلےمیں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ جنسی طور پرہراساں کرنےسےمتعلق شکایات پرکارروائی کرنے سے قبل متعلقہ افسر یا ملازم کے خلاف مکمل طور پر انکوائری کرنا لازمی ہوگا۔
سکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کی عزت کا تحفظ کرنا محکمےکی ذمہ داری ہے،بغیر ثبوت کارروائی افسران کی عزت مجرح ہونےکا سبب بنتی تھی،اساتذہ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان اقدامات کا اجراء یقینی بنایا جائے گا تاکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاند دہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔