سپیکر پنجاب اسمبلی کا ڈاکٹرز کیلئے خصوصی پیغام

سپیکر پنجاب اسمبلی کا ڈاکٹرز کیلئے خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہیلتھ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ ڈاکٹر پاکستان سے باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے درکی طرف واپس آئیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر سلیمان حبیب چودھری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدیداروں نے ملاقات کی اس موقع پر  چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو بلاامتیاز طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور انہیں بھی دل لگا کر مریضوں کی خدمت کرنی چاہئے۔

وفد میں ڈاکٹر نادر بٹ صدر وائی ڈی اے، ملک منیر احمد صدر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف، شیخ محمد نصرت، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر مدثر مرزا، ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر حسنین احمد، ڈاکٹر سعود افضل، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر نقاش، ڈاکٹر عبدالرحمن، سٹاف نرس زاہدہ، شبانہ، ثوبیہ، لبنیٰ یاسمین، فرزانہ یاسمین، شمشاد نیازی، نیلم شہزادی، شازیہ مجید، فاخرہ الیاس اور میڈم رضیہ شامل تھیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر نے سپیکر کو تفصیل سے اپنے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صحت سمیت تمام شعبوں میں موجود خامیوں کو دورکرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ ینگ ڈاکٹر بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، ہسپتال میں جانے والے مریض کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ان کی دلجوئی بھی ہونی چاہئے، یہ نہیں کہ ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہوں، ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے مسائل و مطالبات کیلئے آئے روز ہڑتال پر ہوں، ہیلتھ سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer