ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچہ بازیابی کیس، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی کا تحریری حکم جاری

 بچہ بازیابی کیس، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی کا تحریری حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بچہ بازیابی کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشروط طلبی کا تحریری حکم جاری، عدالت نے بچہ بازیاب نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کو 18 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ماڈل ٹاؤن کی یاسمین عبدالرشید کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کا تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  بچے کی بازیابی کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لیں اور بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عدالت نے تحریری حکم نامے میں سی سی پی او اور بالخصوص آئی جی پنجاب کے جواب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، عدالت نے آئی جی پنجاب کی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بچےکی بازیابی کا ٹاسک دیا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر بچہ بازیاب نہ ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب خود اٹھارہ فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہےکہ  گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں بچہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی شعیب دستگیر اور دیگر پولیس افسران پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آپ عدالتوں کو اہمیت کیوں نہیں دیتے؟ جس پر آئی جی نے جواب دیا عدالتوں کواہمیت دیتا ہوں اور حاضر ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی صاحب کوشش نہیں بتائیں بچہ کب عدالت پیش کریں گے، اگر آئی جی کچھ نہیں  کرسکتے تو کسی اور کا دروازہ کھٹکھاتے ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer