پیف کی نئی داخلہ پالیسی جاری

پیف کی نئی داخلہ پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نئی داخلہ پالیسی جاری، "ب" فارم کے بغیر داخل کیے گئے طلبا کی فیسوں کی ادائیگی روکنے کی پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کی گئی تعلیمی پالیسی کے مطابق پیف کے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا، طلبا کو 28 فروری کو اگلی کلاس میں پرموٹ کر دیا جائے گا ، فیسوں کی ادائیگی پارٹنر سکولوں میں طلباکے بیٹھنے کی گنجائش سے مشروط کر دی گئی ہے۔

 پالیسی دستاویز کے مطابق "ب" فارم کے بغیر داخل کیے گئے طلبا کی فیسوں کی ادائیگی روک دی جائے گی، پارٹنر سکولوں میں ایک شخص کے پانچ سے زائد بچوں کے داخلوں کی سپیشل رپورٹ پیف کو بھیجنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 پروموشن امتحان میں فیل ہونے والے طلبا کو فوری طور پر ڈراپ یا ڈیموٹ کیا جائے گا، ہر مہینے کی 10 تاریخ تک طلباکے کوائف پیف جمع نہ کرانے والے سکولوں کو  فیسوں کی ادائیگی روک دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer