ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

باٹا پور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) باٹا پور کے علاقے میں پولیس مقابلے میں اکبری گیٹ کے تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ڈاکو ہلاک جبکہ  اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

باٹا پور کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سی آئی اے سول لائنز  پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں اکبری گیٹ میں تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالا ڈاکو  مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،  مقابلے میں پولیس کانسٹیبل ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو عامر اندرون شہر کا رہائشی تھا،  ڈاکو عامر کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے قریبی علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer