میڈیکل بورڈ نے میاں نواز شریف کا علاج بیرون ملک کرانے کی سفارش کردی

میڈیکل بورڈ نے میاں نواز شریف کا علاج بیرون ملک کرانے کی سفارش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چوہدری) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیماری سے متعلق سروسزہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی تفصیلات سامنےآگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے چوبیس گھنٹے امراض قلب کے علاج کی تمام سہولتوں کے حامل ہسپتال میں میاں نواز شریف کے داخلے، بلڈ پریشر 130/ 80 سے کم اور شوگر لیول نارمل رکھنے کی ایڈوائس دی۔ عارضہ قلب میں مبتلا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اوران کوانجائنا کا سیریس مسئلہ درپیش ہے۔

اس لئے ان کو فوری امراض قلب کے ایسے ہسپتال میں داخل کیا جائے جہاں اینجیوگرافی، کارڈیک سرجری سمیت دل کی بیماریوں کے علاج کی سہولتیں موجود ہوں۔ میڈیکل بورڈ نے ماضی میں میاں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری اور اینجیوپلاسٹی کی وجہ سے ان کی گزشتہ میڈیکل ہسٹری جاننے اور علاج میں مدد کیلئے ان کا بیرون ملک علاج کرنے والے کارڈیک سرجن اوردیگر معالجین سے مشاورت کی بھی سفارش کی ہے۔

 میڈیکل رپورٹ میں میاں نواز شریف کا روزانہ بلڈ پریشر اور شوگر لیول کا چارٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، اس کے علاوہ بورڈ نے میاں نواز شریف کو پہلے سے استعمال کی جانے والی ادویات میں تبدیلی بھی تجویز کی ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer