لیسکو کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ

لیسکو کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ
کیپشن: City42 - LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا) لیسکو کے انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ کمپنی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے ریکوری، لائن لاسز، املاک ، گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن سسٹم پر مبنی مسودہ وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔

لیسکو کے انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئیں۔ کمپنیوں کی تشکیل کے بعد لیسکو ون اور لیسکو ٹو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعینات ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق تقسیم سے لیسکو ون کے لائن لاسز 12 اعشاریہ سات فیصد جبکہ لیسکو ٹو کے لائن لاسز 12 اعشاریہ تین اور ریکوری سو فیصد ہو گی، کمپنی کے ناردرن، سینٹرل اور شیخوپورہ سرکل لیسکو ون میں ہوں گے جبکہ ایسٹرن، ساؤتھ اور قصور سرکل اور انڈسٹریل ڈویژن لیسکو ٹو کا حصہ ہوں گے۔ تقسیم سے لیسکو ون میں ملازمین کی تعداد 15170 جبکہ ٹو میں 11797 ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer