قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین سے دوہری شہریت کی تفصیلات مانگ لیں۔ افسران دوہری شہریت کے حوالے سے 7 روز میں پنجاب حکومت کو آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گریڈ 17 اوراس کے اوپر کے تمام گریڈ کے افسران سے دوہری شہریت کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کے تمام محکموں، اداروں اور ملحقہ محکموں کے افسران کو ایک پرفارما تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں تمام افسران کی ذاتی اور ان کی بیگمات کی دوہری شہریت کی تفصیل مانگ گئی ہے۔
علاوہ ازیں افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ دوہری شہریت کے حوالے سے 7 روز میں پنجاب حکومت کو آگاہ کریں۔