شاہ رخ ندیم: صدر مسلم لیگ ق و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسن اور چوہدری پرویز الہی نے تجزیہ نگار حسن نثار سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق حسن نثار کی رہائش گاہ پہنچنے، چوہدری مونس الہی بھی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ تھے ، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے حسن نثار سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔