در نایاب: ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت این اے ایک سو بائیس میں لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پیکج پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں حلقہ این اے ایک سو بائیس کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ واسا کے تمام آپریشنل ڈائریکٹرز اور این اے ایک سو بائیس کے یو سی چئیرمین شریک ہوئے۔
ایم ڈی واسا نے نکاسی و فراہمی آب کے کاموں پر بریفنگ لی۔ سید زاہد عزیز نے مقررہ وقت میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔