ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب کے قاتل ملزم عمران کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

زینب کے قاتل ملزم عمران کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور چودھری) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب کے قاتل ملزم عمران کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم عمران کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عمران کو ایڈمن جج سجاد احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا ،پراسکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے زینب کو زیر تعمیر مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کرنے کے بعد زینب کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی۔ پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے تاہم کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ملزم کا مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس سے قبل 14 دن کا ریمانڈ دیا گیا، آپ نے اس میں کیا کیا ہے؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں. عدالت نے ریمارکس دیئےکہ اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی ، ملزم عمران کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت سے لے جایا گیا۔