ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کو تربیت دینے والے خود ماسٹر ٹرینرز غیر تربیت یافتہ نکلے

اساتذہ کو تربیت دینے والے خود ماسٹر ٹرینرز غیر تربیت یافتہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اساتذہ کو تربیت دینے والے ماسٹرٹرینرز خود غیرتربیت یافتہ نکلے، ٹیکنیکل اسسٹنٹ مینجمنٹ آرگنائزیشن نے"اناڑی ٹرینرز" کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی اے ایم او کی نشاندہی پر ماسٹر ٹرینرز کو بھی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، قائد اعظم اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ 4روزہ تربیتی ورکشاپ کرائے گا، سائنس،ریاضی ،انگریزی اور اردو کےماسٹر ٹریننرز کو تربیت دی جائےگی جبکہ تربیتی ورکشاپ12سے 15فروری تک جاری رہےگی، ورکشاپ میں پنجاب کے36اضلاع سے144 ماسٹر ٹرینرز شرکت کریں گے۔