(شہزاد خان) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ سی این جی کی قیمت میں پچاس پیسے اضافہ ہوگیا، شہریوں نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 پیسے اضافے کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 62 روپے 95 پیسے ہوگئی، شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔سی این جی ایسوسی کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ شجاع انور نے کہا ہے کہ ڈی ریگولیٹ پراڈکٹ ہونے کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔ آئندہ ماہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں میں اضافہ اور اشیائے خورونوش مہنگی ہوجاتی ہیں۔ اس لئے وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکے۔