لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران کی لابی ختم کرنے کا فیصلہ

لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران کی لابی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) پیپکو نے لیسکو سمیت ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں میں سیاسی پشت پناہی کی بنیاد پر تین سال سے زائد عرصے تک ایک ہی شعبہ میں تعینات رہنےوالے افسران کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیدیا، سات روز میں احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران کی لابی ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا، تین سال سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل اسائنمنٹ پر افسر کی تعیناتی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشروط کر دی گئی ہے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے تین سال سے زیادہ عرصے تک افسر اسی پوسٹ پر تعینات رہ سکےگا، لیسکو نے شعبہ جات میں افسران کی فہرست بنانا شروع کر دی ہے، کمپنی کے شعبے جی ایس سی، ڈویلپمنٹ، جی ایس او،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سالہا سال سےافسران براجمان ہیں, اسی طرح شعبہ میٹریل منیجمنٹ کنسٹرکشن میں بھی کئی سال سےافسران ایک ہی جگہ تعینات ہیں۔

نوٹیفکیشن پر عملدرآمد سےکمپنی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جائیگی گریڈ 17اور18کےبیشتر افسران ایک ہی نشست پر تعینات ہیں افسران نے تبادلوں پرسیاسی شخصیات سے دباؤ ڈلوانا شروع کر دیا ہے۔

 تاہم ذرائع نے بتایا کہ پیپکو احکامات کی روشنی میں افسران کو تبدیل کرنا لازمی ہے۔